نامور گلوکار، اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے اس لیے کھو دیے کیونکہ وہ بے غیرت نہیں ہو پائے تھے۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جو کہ اُن کی ایک فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ ’اور مجھے اس بات پر افسوس نہیں، فخر ہے۔ الحمداللّٰہ‘ اس کے آگے انہوں نے دو ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں محسن عباس حیدر نے لکھا کچھ نہیں ہے صرف ایک انگلی سے اشارہ کرتا ایموجی بنایا ہے۔واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اُن پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ اُنہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

Facebook Comments
