پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا ، اس کی وجہ کچھ اور تھی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میڈیا پر جو پابندیاں ہیں، ایسا میں نے کبھی پہلے نہیں دیکھا، بطور وزیراعظم میری ہدایت پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا، ایک بار ایسا ہوا کہ میں کابینہ کے اجلاس میں تھا تو پتا چلا کہ کسی صحافی کو اٹھا لیا گیا ہے، صحافیوں کو اٹھانے کی وجہ کچھ اور تھی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم کبھی میڈیا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ جب وہ وزیر اعظم بنے تو انہیں میڈیا سے ڈر نہیں لگا، جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ میڈیا کا منہ بند کرتا ہے اور اداروں کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز نے ان کیلئے مشکلات پیدا کیں، ان کے کئی وزیروں کے خلاف فیک نیوز چلائی گئیں۔برطانیہ میں کسی کی کردار کشی کرنے پر سخت سزا ہے۔ وہاں سوشل میڈیا کے لیے بھی وہی قانون ہے جو عام میڈیا کے لیے ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)