baqra eid par teen filmein release keliye tayyar

بقرعید پر تین فلمیں ریلیز کیلئے تیار۔۔

ملک بھر میں سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں، عید الاضحی پر پاکستان کی تین فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔جس میں سے دو اردو اور ایک پنجابی زبان میں ہے۔۔گزشتہ دو سال تک کوروناکی وبا کے باعث عیدالاضحیٰ پر سنیما گھر بند رہے تا ہم اس سال سنیما گھروں کی رونقیں بحال تو ہوئی ہیں مگر فلمز کی تعداد کم ہے ، اس عید الاضحٰی پر صرف  تین  فلمیں ہی سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔ایکشن مصالحہ فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی ایک پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے، فہد مصطفی کے مد مقابل اداکارہ ماہرہ خان سلور اسکرین پر ابھریں گی، جب کہ نیر اعجاز منفی کردار میں نظر آئیں گے۔رومانٹک کامیڈی فلم لندن نہیں جاؤں گا بھی سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور واسع چودھری شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کے مطابق یہ ان کی 2017 میں ریلیز ہونے والے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا سیکوئل نہیں ہے۔ جب کہ حیدرسلطان کی پنجابی فلم اشتہاری ڈوگر بھی ریلیز کی جائے گی۔۔ جبکہ اداکارہ نازش جہانگیر اور اداکار مانی کی فلم لفنگے جسے عید الاضحی پر ریلیز ہونا تھا اپنی غیر اخلاقی کامیڈی اور ذو معنی جملوں کے باعث سنٹرل سنسر بورڈ سے کلیئرنس حاصل نہیں کر پائی ، تاہم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے اب اس میں کچھ کانٹ چھانٹ کے بعد سنسر سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے۔۔ اس کے فلم ساز کا کہنا ہے کہ فلم یا تو عید پر ریلیزکریں گے یا پھر پندرہ جولائی، جس کا فیصلہ ایک دو روز میں کرلیا جائے گا۔۔واضح رہے گزشتہ عید یعنی عیدالفطر پر  صبا قمر اور زاہد احمد کی کامیڈی ایکشن فلم ”گھبرانا نہیں ہے“،”ہانیہ عامر“ اور علی رحمٰن کی کامیڈی مصالحہ فلم ”پردے میں رہنے دو“، نیلم منیر اور احسن خان کی مصالحہ کامیڈی فلم ”چکر“، امر خان اور عمران اشرف کی مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم ”دم مستم‘‘،صائمہ اور جنت مرزا کی ”تیرے باجرے دی راکھی“,”محافظ“اور ”گوگا لاہوریا‘‘  ریلیز ہوئی تھیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں