balochistan mein sahafat asaan nahi

بلوچستان میں صحافت آسان نہیں، جام کمال۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں صحافت آسان کام نہیں، بلوچستان کا صحافی سخت حالات سے گزر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ تحریر وتقریر کی آزادی میں حکومت نے رکاوٹ نہیں ڈالی،حکومت نے میڈیا ہر قدغن لگانے کی کھبی کوشش نہیں کی،حکومت آزادی صحافت کو مزید درست سمت تک لے جارہی ہے۔۔انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے پچاس سال پورے ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمشہ میڈیا کے ساتھ رہے گی، کردار سازی اور ادارے فعال ہونے سے قوم کی صلاحیت سامنے آتی ہے،اداروں کو بنانے میں طویل عرصہ درکار ہوتا یے،کوتاہی اور غفلت اداروں کو کم وقت میں تباہ کرتی ہے،جب ناہل لوگ سامنے نہ آئے تو تباہی ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پریس کلب کی بنیاد میرٹ پر رکھی گئی۔۔قوم کے بڑے فیصلے کرتے اور تعنیاتی کرتے وقت میرٹ کو فراموش کیا گیا جو نیک شگون نہیں۔۔اچھے ادارے ہی بہتر لوگوں کو سامنے لاسکتے ہیں۔۔حکومت میڈیا کو مزید رسائی دے رہا تاکہ بہتر معلومات سامنے آسکے۔۔میڈیا بلوچستان کو فوکس کرنے کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔۔بلوچستان میں صحافت سیمیت ہر شعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔۔انہوں نے صحافی برادری کو خوش خبری دی کہ صوبائی کابینہ جرنلسٹ ہاوسنگ اسکیم کے قیام کی منظوری جلد دے گی۔۔زمین حاصل نہ کرنے والوں کی مالی معاونت حکومت کرے گی۔۔جلد ہی ہاوسنگ اسکیم کے ٹنڈر جاری ہونگے۔۔انہوں نے پریس کلب کی کینٹین کے لئے دو کروڑ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں