bakhtawar ne apni pasand ka shareek safar chuna

بختاور نے اپنی پسند کا شریک سفر چنا، اینکرکادعویٰ۔۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی آصف علی زرداری سے ارینج میرج ہوئی تھی  لیکن اب ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی پسند کے لڑکے سے نسبت طے پائی ہے ، یہ دعویٰ اینکر پرسن علی حیدر نے کیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں علی حیدر نے بتایا کہ توقعات کے برعکس بختاور کی منگنی کی سادہ تقریب تھی، چند درجن مہمان بلائے گئے ، سیاسی لوگ بھی نہ ہونے کے برابر تھے ۔ انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری کی لاہور کی آرائیں فیملی کے چشم و چراغ محمود چوہدری کیساتھ ہوئی جو دبئی میں سونے کا کاروبار کرتے ہیں ، بختاورا ور محمود کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی اور چند ماہ قبل جب آصف علی زرداری نے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے ان سے بات چیت کی تو بختاور نے محمود چودھری کا نام لے لیا، آصف زرداری نے پوچھا کہ محمود چوہدری میں کیا خاص بات ہے تو بختاور نے کہاکہ وہ ایک مہذب ،سلجھے ہوئے اور احساس کرنیوالے شخص ہیں ۔علی حیدر کا کہناتھاکہ محمود چوہدری شکل و صورت کے بھی اچھے ہیں،بختاور نے کہاکہ مستقبل کا فیصلہ اور رائے چاہتے ہیں تو محمود پسند ہیں، آپ کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہوگا، پسند پوچھی تو بتادیا،دونوں کی کچھ ملاقاتیں ہوئیں،بیٹی کے بتانے کے بعد آصف زرداری نے اپنے تئیں تحقیقات شروع کردیں، پہلے بھی جانتے تھے لیکن اس بارے میں تحقیق کی توبختاور کا انتخاب انہیں درست محسوس ہوا، بالآخرآصف زرداری نے بھی رضامندی کا اظہار کردیا، اگلے سال جنوری میں شادی ہوجائے گی ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں