لاہور کی گارڈین عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر بچوں کی حوالگی کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت کی جانب سے صنم ماروی اور ان کے سابق شوہر کے درمیان راضی نامہ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔ جج یعقوب علی شہزادہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملاقاتوں کا شیڈول طے کردیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق صنم ماروی کے تینوں بچے بہلول علی، ورد علی اور علی مصطفیٰ ہفتے میں 4 دن اپنی والدہ اور 3 دن والد کے ساتھ رہیں گے۔ اگر والدہ (صنم ماروی) ملک سے باہر ہوں گی تو بچے اپنے والد کے ساتھ رہیں گے۔عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود صنم ماروی نے استدعا کی کہ سابق شوہر نے بچے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور میں بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی لہذا عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ صنم ماروی نے سابق شوہر سے خلع لینے سے قبل الزامات عائد کئے تھے کہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا تھا، ہمارے تین بچے ہونے کے باوجود شوہر بچوں کے سامنے مجھے نہ صرف گالیاں بکتا تھا بلکہ مارتا پیٹتا بھی تھا۔
بچے 4 دن صنم ماروی کے پاس رہیں گے۔۔
Facebook Comments
