babra shareef ke ghar chori ki wardaat nakaam

بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات ناکام۔۔

لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں اداکارہ بابرہ شریف کے گھر  چار ملزمان چوری کرنے آئے۔ اداکارہ کے مطابق چوروں نے ماسک لگا رکھے تھے لیکن وہ  گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرے دیکھ کر بغیر واردات گھر سے نکل گئے۔ انہوں نے  مقدمے کے اندراج  کیلئے  تھانہ گلبرگ میں درخواست بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بابرہ شریف کے گھر میں چوری کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں