markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

عزیزمیمن قتل کیس، مرکزی ملزمان ابتک گرفتار نہ ہوسکے۔۔

محراب پور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بے نظیرآباد نے 4رکنی کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد عرفان علی بلوچ کو رپورٹ پیش کریگی، دادا ہائوس میں شہیدعزیز میمن کی تعزیت کے بعد ڈی آئی جی پولیس نے مرکزی ملزمان مشتاق سہتو اور افشا سہتو کی گرفتاری کیلئے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔دریں اثنا محراب پور تھانے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آبادعرفان علی بلوچ نے کہا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری پر 10، 10 لاکھ روپے انعام کی سفارش اعلیٰ پولیس حکام کو بھیجی گئی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں