آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کے رپورٹر اور کیمرہ مین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔۔ جنہیں فوری طور پر آئسولیشن اسپتال منتقل کردیاگیا۔۔پپو کے مطابق انہوں نے وزیرصحت ڈاکٹر نجیب نقی کا انٹرویو کیا تھا، جن کے ڈرائیور کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔۔آزاد کشمیر میں کوروناکے مریضوں کی تعداد انسٹھ ہوگئی ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صدر سجاد جرال کا کہنا ہے کہ کلب کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر سینٹرل پریس کلب اور متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
آزاد کشمیر،اے آر وائی کے رپورٹر،کیمرہ مین کورونا کا شکار۔۔
Facebook Comments
