عائشہ عمر 15 سال سے جنسی ہراسمنٹ کا شکار۔۔

صف اول کی اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک انتہائی طاقتور شخص 15 سال تک جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا ہے۔می ٹو مہم کی روح رواں ہالی ووڈ اداکارہ روس مک گوون سے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کے بارے میں بات کی ہے۔اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں اس وقت ان کی عمر صرف 23 سال تھی اور انہوں نے حال ہی میں کالج مکمل کیا تھا، اس وقت ان کی عمر سے دوگنا اور انتہائی طاقتور شخص نے انہیں ہراساں کیا، اور یہ سلسلہ کئی سال تک چلتا رہا، یہ کوئی ایک واقعہ نہیں تھا ۔” میں اس سے جان نہیں چھڑا سکتی تھی اس لیے میں نے اس کو ایک باکس میں رکھا اور کہا کہ ٹھیک ہے یہی میری زندگی ہے، مجھے اس سے نمٹنا ہوگا۔عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ یہ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتیں، 15 سال تک انہوں نے اسے جوں کا توں رہنے دیا لیکن 2 سال پہلے انہوں نے اس بارے میں کسی سے بات کی۔عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ۔۔ انڈسٹری سے میری ایک دوست اپنی کہانی کے ساتھ سامنے آئی تو ٹی وی چینلز نے مجھ سے پوچھنا شروع کردیا کہ آپ کے خیال میں کیا وہ سچ بول رہی ہے، چینلز نے مجھ سے پوچھنا شروع کردیا کہ کیا واقعی انڈسٹری میں ہراسانی ہوتی ہے یا یہ پہلی بار ہورہا ہے، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو میں نے کہا ہاں ہوا ہے، میں اس بارے میں کسی دن بات کروں گی لیکن ابھی نہیں کرسکتی، میں نے ابھی تک اس حیوان کا نام نہیں لیا لیکن میں نے اس کے بارے میں بات کرنا شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں