geo news se meera istefa

ایازصادق معذرت کرلیں، انصارعباسی۔۔

معروف صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے،ن لیگ کو ان کے بیان کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے لیکن محسوس ایسا ہو رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی جو ن لیگ کے خلاف بھارت سے تعلق کا بیانیہ بنا رہی ہے،مسلم لیگ ن اپنی ضد میں اسے تقویت دینے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب غلطی ہو جائے تو معافی مانگنا اچھا عمل ہوتا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے سابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ یہ یکطرفہ بیانیہ تو واٹس ایپ تجزیہ نگار کر تے ہیں۔ آپ تو مختلف تھے۔ ملک کی تمام قومیتوں کو باری باری غدار قرار دیا جاچکا ہے آپ کو سب پتہ ہے یہ کون کرتا ہے اور کیوں کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصار عباسی صاحب آپ سے، اس عمر میں یہ امید نا تھی۔اس پر جواب دیتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ میں نے اپنی رائے دی ہے آپ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن محسوس ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے میرے ٹویٹ سے وہ بھی پڑھ لیا جو میں نے نہ لکھا نہ کہا نہ سوچا۔ ایاز صادق کا بیان میری نظر میں ایسا ہے جس پرانہیں معذرت کر لینی چاہیے۔ نہ جانے غداری والی بات کہاں سے آپ لے آئے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں