jaali degrees axact or aalmi media

ایگزیکٹ کا جھوٹا کیس،عمران جونیئر کی ضمانت منظور۔۔

ایگزیکٹ کے ایک ملازم کی جانب سے دائر کیس میں سینئر صحافی، کراچی پریس کلب اور کے یوجے کے رکن  علی عمران جونیئر کی  کراچی کی سیشن عدالت نے  ضمانت منظور کرلی۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی اسد طور اور علی عمران جونیئر کے وارنٹ گرفتاری جاری  کئے تھے۔۔ بول نیوز کی مدر آرگنائزیشن ایگزیکٹ کے ایک ملازم احسن رضا کے توسط سے  پرائیویٹ کمپلینٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی میں داخل کی گئی ، جس میں عدالت نے اسد طور اور علی عمران جونیئر کے قابل ضمانت  وارنٹ جاری  کئے گئے۔اور کہاگیا ہے کہ اسد طور اور عمران جونیئر پچاس ہزار مالیت کے مچلکے جمع کرائیں۔۔ ایگزیکٹ کے ملازم کی  پرائیوٹ کمپلینٹ میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ اٹھائیس ستمبر کو اسد طور نے اپنے یوٹیوب چینل پر وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ایگزیکٹ کے ملازم پر مبینہ الزام عائد کیاتھا، اسد طور نے کہا کہ درخواست کی کمپنی کے ملازم کو ایجنسیوں نے گرفتار کرلیا جو وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیکس میں ملوث ہے۔۔ درخواست گزار کے مطابق عمران جونیئر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تضحیک آمیز مواد اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ روز(جمعہ) کراچی یونین آف جرنلٹس نے عمران جونیئر کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے نہ صرف انہیں وکیل فراہم کیا بلکہ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد مچلکے بھی جمع کرائے۔۔کے یوجے کے مطابق  کراچی یونین آف جرنلٹس نے وعدے کے مطابق سینئر صحافی اور کے یو جے کے رکن علی عمران جونیئر کو لیگل ایڈ دی اور آج کراچی کی سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سے دائر جھوٹے کیس میں علی عمران جونیئر کی ضمانت منظور کرلی زر ضمانت بھی کے یو جے کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں