dua amir

عوامی اینکر کی بیٹی  غصے سے پھٹ پڑیں۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعائے عامر نے اپنے والد اور سوتیلی والدہ کی عمرے کی تصاویر پر کڑی تنقید کی ہے۔عامر لیاقت حسین اپنی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے ساتھ ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔ دونوں میاں بیوی گاہے بگاہے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن عامرلیاقت کی صاحبزادی کو یہ تصاویر پسند نہیں آئیں۔عامر لیاقت کی صاحبزادی دعائے عامر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مکہ جاﺅ یا مدینہ یا جہاں تمہارا دل کرے وہاں جاﺅ لیکن اللہ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا جنہوں نے گھروں کو توڑا اور اپنے اہلخانہ کو گمراہ کیا۔ اتنی بڑی منافقت دیکھنا بہت ہی افسوسناک ہے ۔دعائے عامر نے اپنی سوتیلی والدہ سیدہ طوبیٰ عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عورت کے گناہ کبھی بھی معاف نہیں کیے جاسکتے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں