awami anchor 3rd marriage

عوامی اینکر کی تیسری شادی؟؟؟؟

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان پی پی رہنما کی جانب سے خود پر تیسری شادی کا الزام عائد کیے جانے پر کیا۔پی پی رہنما نبیل گبول نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی کی ہے۔ نبیل گبول نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت 2002 سے شادی کے چکر میں تھا ، ’جب عامر لیاقت کی دوسری شادی ہوئی تو نکاح کے وقت میں خود بھی موجود تھا‘۔عامر لیاقت حسین نے نبیل گبول کے تیسری شادی کے الزام کو مسترد کردیا اور ان کی جانب سے کیے گئے دعویٰ پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ۔ عامر لیاقت حسین نے کہا ”نبیل گبول انشا اللہ منگل کوقانونی نوٹس کاسامنا کریں گے اور ذرا ہمیں بھی بتائیں کہ اگر یہ تیسری ہے تو دوسری کہاں ہے؟ “۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں