پپو کی خبر آخرکار درست ثابت ہوئی اور آج نیوز میں ہونے والی آڈیولیک کے ایک مرکزی کردار کو بدھ کے روز فارغ کردیاگیا۔۔پپو نے اس سے پہلے تیس جون کی تاریخ دی تھی لیکن آج نیوز انتظامیہ نے اس معاملے کو جان بوجھ کر آگے بڑھایا تاکہ پپو کی خبر جھوٹی ہوجائے۔۔ پپو کے مطابق ایچ آر ہیڈ سالانہ تعطیلات پر تھے، ان کےآتے ہی بدھ کے روز بیوروچیف کو فارغ کردیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کا ایک کردار اپنے انجام کو پہنچا اب دیکھنا یہ ہے کہ دوسرا کرادر “ڈی این” کو بچایا جاتا ہے یا انہیں بھی عہدے سے فارغ کیا جاتا ہے؟؟پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج نیوزکے تنخواہ دار سی او او بیوروچیف کی برطرفی کو دل پر لے گئےاور انہوں نے فوری میٹنگ بھی بلوالی۔۔ بدھ کے روز چینل کے سی او او نے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایچ آر سمیت دو محکموں کے ڈائریکٹرز کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیقات کی سی او او نے چینل کے ایچ آر کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سے پوچھا کہ کس کے کہنے پر بیوروچیف کو فارغ کیا گیا ایچ آر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ ڈائریکٹر نیو زکے کہنے پر بیوروچیف کو فارغ کیا گیا ہے جس پر سی او او طیش میں آگئے اور کہا کہ جب واضع کر دیا گیا تھا کہ جب تک آلٹرنیٹ نہیں آجاتا تب تک نہیں نکالنا تو کیوں ایسا کیا جس پر ایچ آر نے جواب دیا ڈائریکٹر نیوز نے کہا تھا کسی آلٹرنیٹ کی ضرورت نہیں بس فارغ کریں ویسے بھی کوئی کام نہیں کرتے ۔۔پپو کے مطابق ڈائریکٹر نیوز کا یہ رویہ اور اقدام اپنی نوکری بچانے کے لئے تھا کیونکہ جو آڈیو لیک ہوئی ہیں اس میں وہ بھی برابر کے شریک تھے جس پر چینل انتظامیہ سوچ بچار کر رہی ہے پپو کا کہنا ہے ڈائریکٹر نیوز کو تین ماہ گزر گئے لیکن کارکردگی صفر ہے ڈائریکٹر نیوز خود کو بچانے کے لئے سینئیر اینکر پر نوازشات کر رہے ہیں کیونکہ سینئیر اینکر نے ڈائریکٹر نیوز کو یہ باور کرا دیا ہے کہ وہ مالکان کے بہت قریب ہیں دوسری جانب ڈیسک پر ڈائریکٹر نیوز نے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹرکی ذمہ داریاں بڑھا کر اپنی فیوریٹ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔۔جس کے بعد اسائنمنٹ والے صاحب نے بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیا ہے جس پر ساتھی ورکرز حیرانگی کا شکار ہیں۔۔ ادھر پنجاب میں ہونے والے الیکشن کے لئے پنجاب کے رپورٹرز کو چھوڑ کر کراچی سے سینئیر اینکر کو پنجاب الیکشن کور کرنے بھیجا جا رہا ہے پپو کے مطابق بیوروچیف کی برطرفی کو لے کر چینل میں ملازمین کے چہروں پر خوشی کی لہر ہے اور وہ مالکان کی تعریفیں کرتے پھر رہے ہیں ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)