آل پاکستان ایس آر بی سی ورکر یونین (سی بی اے ) کے صدر چوہدری محمد یٰسین ،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ، ایس آر بی سی ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری صفدرنفیس و دیگر عہدیداران نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے ملاقات کی اور انھیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈ کاسٹنگ کمپنی کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ورکروں کوپانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کیااور ادارے کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پروفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اے ٹی و ی خوشحال اور منافع بخش ادارہ تھا لیکن سابقہ ادوار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج تباہی کے دہانے پر ہے ،اس ادارے کو دوبارہ فعال بنانا جہاں حکومت الوقت کی ذمہ داری ہے وہیں اسکے ملازمین کا بھی بہت بڑاکردار ہے ،اس موقع پر انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو جلد ازجلد حل کیا جائے گا اور ادارے کو منافع بخش بنانے سمیت ملازمین کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائینگے ۔
اے ٹی وی منافع بخش تھا،آج تباہی کے دہانے پر۔۔
Facebook Comments
