عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک نیوز چینل سنو نیوز نے کچھ ملازمین کو نکالا تو ہم نے ان کے اشتہار بند کر دیے۔ ہمارا موقف ہے کہ ہم اشتہارات جاری کریں تو ملازمین کی بہبود ہو سکے۔ جب ہماری بات ہوئی تو انہوں نے کافی ملازمین کو واپس بحال کیا۔ پی بی اے کے ساتھ ہمارا ایس او پی ہے کہ جب بھی حکومت واجبات ادا کرے گی میڈیا ہاؤسز اپنے ملازمین کے واجبات کلیئر کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے معاملات حل ہو گئے ہیں، جلد نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے نیشنل پریس ٹرسٹ کے کردار اور ورکنگ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والے اخراجات پر بھی غور کیا گیا۔ سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں پرنٹ میڈیا کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
138
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل