sahafi o shair ki darkhuast zamanat mistrad 172

اے ٹی سی   میں احمد فرہا د کیس کی آج سماعت۔۔

شاعر احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی نے بتایا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے، تھانے کے اندر احمد فرہاد کا علاج ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کی بازیابی کا معاملہ زیرِ سماعت ہے، یہاں کی عدالت سے ضمانت ہو گی تواحمد فرہاد اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔شاعر احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتے کے روز(آج) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں احمد فرہاد کے کیس کی سماعت ہو گی۔یہ بات شاعر احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں