فیز ٹو الاٹمنٹ لیٹر دو تحریک کے تحت پروگریسو گروپ کا احتجاجی اجلاس پریس کلب لاہور میں ہوا۔۔۔۔لاہور پریس کلب میں پروگریسو گروپ کا احتجاجی اجلاس چیرمین معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی طرف سے فیز ٹو کے ممبران کی بائیو میٹرک اور انفارمیشن لیٹر کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق الاٹمنٹ لیٹر دیں اور ہر سال اکتوبر نومبر میں نئے سرے سے جھوٹے وعدوں اور مبارکبادوں کو بند کیا جائے۔ اجلاس میں ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا گیا فیز ٹو کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے جائیں اور ممبران کو سکروٹنی کے نام پر بلیک میلنگ ختم کی جائے۔ صدر ارشد انصاری فیز ٹو کے ممبران کو دھمکانے سے باز رہیں۔ تمام صحافیوں کی ممبر شپ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں بی بلاک اور ایف بلاک کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں صحافیوں کو ہر سال فیز ٹو۔ بی بلاک اور ایف بلاک میں سبز باغ دکھانے والے پریس کلب کے عہدے داروں کو جھوٹا قرار دینے کی قراداد منظور کی گئی۔اجلاس سے معین اظہر، نوید چوہدری، عبدالمجید ساجد، اسلم چوہدری اور بدر سعید نے خطاب کیا۔
95
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل