اسکروٹنی کے نام پر صحافیوں کو بلیک میل کرنا بند کیا جائے، پروگریسیو گروپ۔۔ 13

اسکروٹنی کے نام پر صحافیوں کو بلیک میل کرنا بند کیا جائے، پروگریسیو گروپ۔۔

فیز ٹو الاٹمنٹ لیٹر دو تحریک اور اسکروٹنی کے نام پر صحافیوں کو بلیک میل کے حوالے سے پریس کلب میں پروگریسو گروپ کا ہنگامی اجلاس۔۔ لاہور پریس کلب میں چیئرمین چیئرمین پروگریسو گروپ معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیز ٹو پر الاٹمنٹ لیٹر فوری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ پریس کلب کی باڈی خصوصا صدر ارشد انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک زمین پر ٹینٹ لگا کر سیکرٹری اطلاعات پنجاب اور روڈا کے اعلی افسران کی موجودگی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیز ٹو کی زمین خرید لی گئی ہے اس پر دو روز تک پریس کلب میں مٹھائی بانٹی گئی اب جیسے ہی پروگریسو گروپ نے اس زمین پر الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ وہ زمین بدل دی ہے پروگریسو گروپ جواب مانگ رہا ہے سال بھر خاموش رہنے کے بعد ارشد انصاری فیز ٹو فیز ٹو کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس کو سیاسی ایشو بنا کر وہ ممبران کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ اسلئے پروگریسو گروپ پھر مطالبہ کر رہا ہے کہ فوری طور پر الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے جائیں جس کا اعلان ارشد انصاری نے گزشتہ الیکشن سے کچھ دن پہلے کیا تھا۔اراکین پریس کلب کی سکروٹنی کے نام پر بلیک میلنگ بند کی جائے ہر سال پہلے ایک سکروٹنی لسٹ لگا کر، بعد ازاں ممبران کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں