ابلاغی حکمت عملیوں کے ماہر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹاسک مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر میڈیا کے ذریعے بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا ہوگا۔روزنامہ جنگ کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نیوز میڈیا، آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا ٹولز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے اور کرانے کا فن بخوبی جانتے ہیں، ماضی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کو اپنے بام عروج تک پہنچایااو ر یہ بات زبان زد عام ہے کہ یہ جنر ل عاصم باجوہ ہی تھے جنہوں نے ٹوئیٹر پر فوج کے تعلقات عامہ کو 3 ملین فالورز دیے۔کہا جارہا ہے ان کی تقرری سے حکومتی سوشل میڈیا ٹیم مستحکم و متحرک ہوگی اور حکومت کے خلاف چلنے والی تمام مہموں کا بھرپور طریقے سے جواب دے گی۔عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی کے عہدے پر تقرری کے ساتھ ہی وکی پیڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے
عاصم باجوہ کو ٹاسک کیا ملا ہے؟؟
Facebook Comments
