bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

اسد طور، عمران جونیئر کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی اسد طور اور علی عمران جونیئر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔۔ تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی مدر آرگنائزیشن ایگزیکٹ کے ایک ملازم احسن رضا کے توسط سے  پرائیویٹ کمپلینٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی میں داخل کی گئی ، جس میں عدالت نے اسد طور اور علی عمران جونیئر کے قابل ضمانت  وارنٹ جاری کردئیے، اور کہاگیا ہے کہ اسد طور اور عمران جونیئر پچاس ہزار مالیت کے مچلکے جمع کرائیں۔۔ ایگزیکٹ کے ملازم کی  پرائیوٹ کمپلینٹ میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ اٹھائیس ستمبر کو اسد طور نے اپنے یوٹیوب چینل پر وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ایگزیکٹ کے ملازم پر مبینہ الزام عائد کیاتھا، اسد طور نے کہا کہ درخواست کی کمپنی کے ملازم کو ایجنسیوں نے گرفتار کرلیا جو وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیکس میں ملوث ہے۔۔ درخواست گزار کے مطابق عمران جونیئر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تضحیک آمیز مواد اپ لوڈ کیا۔عدالتی حکم میں اسد طور اور عمران جونیئر کو آٹھ دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں