پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے صحافی اسد طور اور علی عمران جونیئر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے ایک خبر کی اشاعت پر صحافی اسد طور اور علی عمران جونیئر کے وارنٹ گرفتاری کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے پہلے بھی دھونس دھمکیوں اور مقدمات کا سامنا کیا ہے اب بھی مقدمات اور دھمکیوں کا سامنہ کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے پر قدغن برداشت نہیں کریں گے اور صحافی برادری کا ہر فورم پر دفاع کریں گے۔۔
Facebook Comments