shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اے آر وائی نیوزنے ڈارسے معافی نہیں مانگی،ارشد شریف۔۔

اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے یا ان کے چینل اے آر وائی نیوز نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ انہوں نے یا ان کی ٹیم نے اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی، اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز نے بھی سابق وزیر خزانہ  سے معافی نہیں مانگی۔اس کے علاوہ ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار سے موقف لینے کیلئے فون کیا تھا تاہم انہوں نے وقت دینے سے انکار کردیا۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ان کے اوپر پیمرا کی پابندی ہے جس کے باعث چینل کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔خیال رہے کہ  یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسحاق ڈار نے لندن کی عدالت میں اے آر وائی نیوز کے خلاف کیس جیتا ہے جس پر چینل نے معافی بھی مانگی ہے۔ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” دی رپورٹرز” اور  ” پاور پلے” میں ان کے خلاف نشر ہونے والے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں