shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اے آر وائی نیوز میں پھر سیلری کٹ لگ گیا

پپو نے انکشاف کیاہے کہ اے آروائی کے ورکرز کی تنخواہوں میں اس ماہ پھر سے کٹ لگایا گیاہے، ستمبر کی سیلری جو ورکرز کو جمعہ کے روز ملی تو ورکرز پر انکشاف ہوا کہ ان کی سیلری میں سات سو روپے کا کٹ لگایا گیاہے پپو کا کہنا ہے کہ جمعہ کو باقی بینکوں سے تو ورکرز کو سیلری ٹرانسفر کردی گئی لیکن اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں جن کا اکاؤنٹ ہے انہیں سیلری ٹرانسفر نہ ہوسکی۔ پپو کے مطابق ورکرز کو بتایا گیاہے کہ یہ سیلری کٹ جو سب ورکرز کو لگایا گیاہے یہ انشورنس کی مد میں لگایا گیا ہے یعنی ورکرز کو اگر کچھ ہوتا ہے تو ان کے لواحقین کو مخصوص رقم دی جائے گی۔ پپو کا کہنا ہے کچھ ورکرز ایسے بھی ہیں جو شرعی لحاظ سے انشورنس کو درست نہیں مانتے وہ لوگ اس کٹ سے رنجیدہ ہیں لیکن یہ سوچ کر چپ ہیں کہ احتجاج کیا تو کہیں نوکری سے فارغ نہ کردیا جائے۔ واضح رہے تازہ سیلری کٹ اس کے علاوہ ہے جو ہرماہ تنخواہوں میں کٹوتیوں کے بعد دی جاتی ہے ورکرز کے مطابق تنخواہیں پہلے ہی مہنگائی کے حساب سے بہت کم ہیں اب تازہ کٹ سے مسائل میں اضافہ ہی ہوگا مسائل کم نہیں ہونگے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں