shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اے آر نیوز میں نئے بیوروچیف اسلام آباد کی تقرری۔۔

معروف صحافی خاور گھمن نے دنیا ٹی وی سے استعفیٰ دے کر اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو چیف اور سیاسی تجزیہ کار کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے ایک ٹویٹ میں تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔۔ “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سینئر صحافی خاور گھمن نے اے آر وائی نیوز کو بطور بیورو چیف  اسلام آباد  اور سیاسی تجزیہ کار جوائن کیا ہے۔ میں انہیں اے آر وائی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔خاورگھمن نے ٹویٹر پر بھی لکھا: “میں نے دنیا ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ادارے میں اپنے چار سالہ قیام کے دوران، دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود  صاحب  اور گروپ ایم ڈی نوید کاشف نے ہمیشہ مکمل ادارتی آزادی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس کا  میں نے پوری طرح لطف اٹھایا اور زیادہ سے زیادہ حد تک استعمال کیا۔اس دوران، مجھے تھنک ٹینک پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایاز امیر، ہارون رشید، سلمان غنی، ڈاکٹر حسن عسکری اور شامی صاب جیسی لیجنڈ شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا: “صدر دنیا میڈیا گروپ کامران خان نے ہمیشہ میرے اچھے کام کو سراہا۔ بطور بیورو چیف اسلام آباد، دنیا ٹی وی، مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں شاید شہر کی بہترین رپورٹنگ ٹیموں میں سے ایک کی قیادت کرتا ہوں۔ نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اسی جوش اور جذبے کے ساتھ صحافتی کیریئر۔ آپ کی مسلسل دعاؤں کی ضرورت ہے۔گھمن، جو کسی وقت اسلام آباد میں ڈان اخبار کے خصوصی نامہ نگار کے طور پر کام کرتے تھے، جون 2018 میں دنیا ٹی وی سے منسلک ہوئے تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں