اے آر وائی نیوز کے کراچی ہیڈآفس کے مرکزی نیوزروم میں کورونا کے مریض ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔۔ پپو کی اطلاعات کے مطابق اب تک چار افراد کورونا وائرس پازیٹیو کا شکار ہوئے ہیں ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیاہے۔۔پپو کے مطابق کورونا پازیٹیو کا شکار ہونے والوں میں ایک ایگزیکٹیو پرڈیوسر، ایک ٹکر آپریٹر،اور دوکاپی کے لوگ ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کے اثرات کئی کارکنان محسوس کررہے ہیں لیکن ادارے کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں اسٹاف میں سے کسی کا کوئی ٹیسٹ نہیں کرایاگیا۔۔ پپو نے اے آر وائی نیوزکی انتظامیہ سے تمام کارکنان کا فوری طورپر کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کورونا کی ہلاکت خیزی سے بچا جاسکے اور کارکنان کی جانوں کا تحفظ عمل میں آسکے۔۔
Facebook Comments
