ary news head office mein 60 se ziyada corona positive

اے آر وائی نیوز ہیڈآفس میں 60 سے زائد کورونا پازیٹو۔۔

اے آر وائی نیوز میں نشاندہی کے باوجود سوشل ڈسٹنسنگ اور احتیاط نہ کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ نیوز روم سمیت پورا اے آر وائی ہیڈآفس کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ساٹھ سے زائد ورکرز کو کورونا پازیٹیو ہوا ہے۔۔ ان ساٹھ لوگوں میں کنٹرولر، ایگزیکٹیو پرڈیوسر، شفٹ انچارجز، پی سی آر ہیڈ، سمیت نیوزکے ہر شعبے کے لوگ شامل ہیں۔۔ پپو کے مطابق  ایک سو بیس ورکرز کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے ساٹھ سے زائد کا پازیٹیو رزلٹ آیا ہے، اس طرح جو تناسب بنتا ہے اس کے مطابق اے آر وائی نیوز ہیڈآفس کے پچاس فیصد ورکرز کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔۔پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کے اثرات محسوس کرکے انتظامیہ کو بتایا تھا انہیں چھٹی نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ کوارنٹائن نہ ہوسکے اور یہ وائرس پھیلتا چلا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اب یہ ساٹھ سے زائد لوگ جب کورانٹائن ہوں گے اور چھٹیوں پر چلے جائیں گے تو دفتر میں کام کون کرے گا؟؟ باقی بچ جانے والوں پر کام کا کتنا بوجھ پڑے گا؟ یہ سب باتیں انتظامیہ نے ماضی میں اپنے کارکنوں کو فائر کرتے وقت نہیں سوچا ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں