پنجاب میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، فلم اسکول کے قیام کی منظوری۔۔

اے آر وائی کی بندش، مریم نواز نے اعمال کی وجہ قراردیدیا۔۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چینل کی بندش پر اے آر وائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا “آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔جھوٹ،بہتان اورلوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار،فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے متنازعہ بیان کے بعد ملک بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی تھیں۔ گزشتہ روز چینل کی انتظامیہ نے نہ صرف شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا بلکہ اس کی مذمت بھی کی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں