ary ke sports channel ka aelaan 724

اے آر وائی کے برطرف ملازمین واجبات سے محروم۔۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے ڈائون سائیزنگ کے نام پر برطرف کیئے گئے ملازمین کو دو ماہ گذرنے کے باوجود بقایاجات ادا نہیں کی گئی ہیں۔ گذشتہ روز کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ کو خط لکھنے اور وفد کی صورت میں اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن اور کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اے آر وائی نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یکم اکتوبر کو برطرف کیئے گئے تمام ملازمین کو ان کی بقایاجات فوری طور پر ادا کی جائیں دوسری صورت میں صحافتی تنظیمیں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں