پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی اور اینکر پرسن اقرار الحسن کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ میرے حلقے کے حالات دکھانے والوں کوکوئی یہ بھی بتا دے کہ اسی حلقے سے ایک ایم این اے بھی ہے اور وہ وفاقی وزیر بھی ہے۔میں کسی کے تنخواہ دار کو نہیں بلکہ اپنے ووٹرز کو جوابدہ ہوں۔ اگر کسی کو بہت شوق ہے کچھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں ہمارے کسی کارکن کے سامنے لڑ لے ٹھنڈ پڑھ جائیگی۔جواب میں اقرا الحسن نے کہا کہ کیا چھپ چھپ کر بات کر رہے ہیں، سامنے آ کر، نام لے کر بات کریں حضور !! سعید غنی صاحب بصد احترام اس تنخواہ دار کی تنخواہ میں سے جو ٹیکس کٹتا ہے اسی سے آپ وزراکی وزارتوں کے اللے تللے چلتے ہیں، اسی ٹیکس سے آپ کو تنخواہ ملتی ہے سو جواب تو دینا پڑے گا حضور !! اور رہی بات MNA کی تو وہ بھی برابر کے ذمے دار ہیں، ان سے بھی سوال ہو گا، مگر انہیں ابھی آئے دو سال ہوئے ہیں آپ کو دو دہائیاں ہونے کو آئی ہیں پھر میں اسکولوں میں گدھے، ڈسپنسریوں میں گٹر کا پانی کیوں؟ سڑکیں اور نالے تباہ حال کیوں؟ اپنے حلقے میں مجھے بلا کر ان سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیوں سر؟
اے آر وائی کے اینکر اور سندھ کے وزیرمیں لفظی جنگ جاری۔۔
Facebook Comments
