arshad shareef azkhud notice case

ارشدشریف تصاویر لیک،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم۔۔۔

سینئر صحافی ارشد شریف قتل کے بعد لیک ہونے والی تصاویر کے معاملے پر پمز ہسپتال نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محسود کریں گے جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر، چیئر مین میڈیکل بورڈ، میڈیکل بورڈ کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے بھی پمز میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا، تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس 14 نومبر کو ہوگا جس میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم اور اس کے کیمرہ مین کو طلب بھی کیا گیا ہے۔دوسری طرف ایف آئی اے نے پوسٹمارٹم رپورٹ ارشد شریف کی والدہ کو دے دی۔ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کینیا حکام سے بھی شیئر کی گئی ہے، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، ارشد شریف کی انگلیوں سے ناخن بھی کھینچے گئے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی تھی کہ صحافی ارشد شریف کی تصاویر اسپتال سے لیک ہوئیں۔ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال کی ہی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ تصاویر کیسے لیک ہوئیں، صحافی کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات ہیں، پوسٹ مارٹم ٹیم نے 12 تشدد کے نشانات باڈی پر دیکھے ہیں، ان کے 4 انگلیوں کے ناخن نہیں ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں