عمران خان پر حملے اور ارشد شریف قتل کی مبینہ سازش کا معاملہ سی آئی ڈی منتقل کردیا گیا، اب ہیمر اسمتھ پولیس اسٹیشن کی سی آئی ڈی ٹیم معاملے کی تفتیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق لندن میں عمران خان پر حملے اور ارشدشریف قتل کی مبینہ سازش کا معاملہ سی آئی ڈی منتقل کردیا گیا۔وکیل مہتاب عزیز نے بتایا کہ چیئرنگ کراس پولیس اسٹیشن سے مزید تفتیش کے لئے کیس ہیمراسمتھ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے ، ہیمر اسمتھ پولیس اسٹیشن کی سی آئی ڈی ٹیم معاملے کی تفتیش کرے گی۔مہتاب عزیز کا کہنا تھا کہ کیس کی حساسیت کے پیش نظرتفتیش سی آئی ڈی کےاعلٰی افسران کودی گئی، سازش کی رپورٹ طارق محمود نامی اوور سیزپاکستانی نے دی تھی۔وکیل نے کہا کہ اہم گواہ کے طورپرمسلم لیگ ن کےرہنماتسنیم حیدرشامل ہوئے، پولیس نےتسنیم حیدر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔یاد رہے ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد لندن پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا تھا۔
![arshad sharif qatal case pak kenya muaida tayar aaj dastakhat honge](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/09/arshad-sharif.jpg)
ارشدشریف قتل سازش کیس سی آئی ڈی کو منتقل۔۔
Facebook Comments