arshad sharif qatal mein ra mullawis hai

ارشدشریف قتل میں “را” ملوث ہے، طاہرمحمود اشرفی۔۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بھارت کے بعد بڑا ہیڈکوارٹر کینیا میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پورے پاکستان کا شہید ہے، اُن کے خون پر بھی بغیر سوچے سمجھے سیاست ہو رہی ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو ان لوگوں نے قتل کیا، جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر سوچے سمجھے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کے پاس شواہد ہیں، وہ ان کو سامنے لائیں عدالت میں رکھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں