arshad sharif ka laptop muraad saeed ke pas

ارشدشریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس؟؟

مقتول صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے پاس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر انہیں طلب کرلیا گیا ہے۔  جیو نیوز کے مطابق  ارشد شریدف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی  ٹیم نے مراد سعید کو خط لکھ کر  28 نومبر کو طلب کیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشدشریف کے کینیا میں قتل کی حقائق کاپتہ چلانا ممکن ہوگا۔  خط میں پی ٹی آئی رہنما سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیم سےتعاون کریں کیونکہ ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کےانسانی حقوق سیل کورپورٹ پیش کرنی ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں