warrant giraftaari ka ilm nahi

ارشدشریف کا لیپ ٹاپ میرے پاس نہیں، مراد سعید۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اپنے پاس ہونے کی تردید کردی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا ’ارشد شریف کی شہادت کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا گیا نہ سیل فون ملے گا نہ ہی لیپ ٹاپ، کل خبر چلائی گئی کہ ارشد شریف کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔مراد سعید نے یہ بھی کہا ’ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا میڈیا کھیلا جا رہا ہے، کل خبر چلائی گئی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے، ارشد شریف کی میت آپ وصول کرنے گئے تھے چیزیں آپ کو ملنی چاہیے تھیں۔‘پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ’میڈیا سے پتا چلا کہ ایف آئی اے نے مجھے طلب کیا ہے، ارشد شریف کی میت کو جب حوالے کیا گیا تو ساتھ لفافہ بھی تھا جو سیل نہیں تھا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں