salman iqbal world memon organization ke bila muqabla sadar muntakhib

ارشدشریف کیس، سلمان اقبال سے پوچھ گچھ ہوگی۔۔

مقتول اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں دورکنی تحقیقاتی ٹیم دبئی میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کرےگی۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے سفارتخانےکے قونصل جنرل کے ذریعے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست کردی ہے۔ دو رکنی ٹیم  نے سلمان اقبال سے ارشد شریف سے متعلق سوالات بھی تیار کر رکھے ہیں۔رواں ہفتے سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کا موقع  مل جائے گا۔سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس میں تحقیقات میں مدد دینےکے لیے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سلمان اقبال نےکہا  تھا کہ یہ کہا جا رہا ہےکہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے، مجھے مسلم لیگ ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں مجھ سے جو سوال پوچھے جائیں گے ان کا  جواب دوں گا۔سلمان اقبال نے مطالبہ کیا  تھا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں