arshad sharif ke qatil pakistan mein hein 313

ارشدشریف کیس،جے آئی ٹی روزانہ میٹنگ کرے گی۔۔

صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس ہوا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جے آئی ٹی کا اجلاس سی پی او ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں ہوا۔دوران اجلاس ایس پی صدر کو ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں