arshad shareef ke khilaaf koi muqadma nahi | Fia

ارشدشریف کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، ایف آئی اے۔۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اینکر پرسن کی گرفتاری کی قیاس آرائیوں کو شر انگیز پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر پٹیشن دائر کرنے والوں کو ثبوت دینے چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ  یہ عمران صاحب کی فسطائی حکومت نہیں جس میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جائے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رائے طاہر نے ارشد شریف کو ادارے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی تردید کی ہے۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ذمے داری سے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ادارہ کسی کو ہراساں کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رائے طاہر نے ارشد شریف کو ادارے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی تردید کی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ذمے داری سے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ادارہ کسی کو ہراساں کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے نہ انہیں گرفتار کرنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔رائے طاہر نے کہا کہ وہ قانون سے ماورا کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں