geo news se meera istefa

آرمی چیف کیلئے سینارٹی ترجیح ہوگی، انصارعباسی۔۔

معروف تحقیقاتی صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 20؍ نومبر کے قریب ہوجائے گا۔ فیصلہ ہوچکا ہے اور ایک قابل بھروسہ ذریعے کے مطابق اس مرتبہ سینیارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔ انصار عباسی کی خبر کے مطابق ذریعے نے اُس لیفٹیننٹ جنرل کا نام بھی بتایا جسے فور سٹار جرنیل بنایا جائے گا اور آرمی چیف لگایا جائے گا لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے یہ اخبار یہ نام سامنے نہیں لاسکتا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر دفاعی حکام سے ایک دو دن میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں پر تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔ ذریعے نے کہا کہ وزیراعظم آفس کو 18؍ یا 19؍ تاریخ تک سمری موصول ہو جائے گی جس کے بعد چیف ایگزیکٹو دونوں عہدوں پر تقرری کر دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ زبانی کلامی معاملات پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت ہوگئی ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں