کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی ٹی وی کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی، پی ٹی وی کو ہر سہ ماہی 3 ارب 25 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں سرکاری شعبے کی مالی معاونت سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) کے لیے مالی سال 2026-27 کے دوران ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کے اجرا سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ای سی سی نے تفصیلی غور کے بعد پی ٹی وی سی کے آپریشنل اور ضروری اخراجات پورے کرنے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ہر سہ ماہی میں 3 ارب 25 کروڑ روپے کےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔کمیٹی نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کو ہدایت دی کہ دو ماہ کے اندر پی ٹی وی سی کی مالی خود کفالت سے متعلق جامع منصوبے کے ساتھ یہ معاملہ دوبارہ ای سی سی کے سامنے پیش کیا جائے۔
158
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل