پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پانچ نئے پرائیویٹ سیکٹر ممبران کی شمولیت کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے انتظامی، مالی اور نشریاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بورڈ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے موجودہ معاملات، ادارے کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے، مالی صورتحال، پروگرامنگ، نیوز آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بورڈ ممبران نے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ناظرین کے معیار کے مطابق مواد کی بہتری، مالی نظم و ضبط اور انتظامی اصلاحات پر زور دیا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات کو مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی تک ایم ڈی پی ٹی وی برقرار رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔ بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک ادارے کے امور کو تسلسل کے ساتھ چلانے کے لیے موجودہ انتظامی انتظام برقرار رکھا جائے۔پی ٹی وی بورڈ میں شامل کیے گئے پانچ پرائیویٹ سیکٹر ممبران میں معروف ادیب و دانشور اصغر ندیم سید، اشتیاق بیگ، یاسر قریشی، خالد الرحمان اور تسنیم شامل ہیں۔ نئے ممبران کی شمولیت کو پی ٹی وی کے ادارہ جاتی معاملات میں بہتری، تخلیقی سمت کے تعین اور پیشہ ورانہ اصلاحات کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران بورڈ ممبران کو پی ٹی وی کو درپیش چیلنجز، ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات، ناظرین کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور ادارے کو مسابقتی میڈیا ماحول میں مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔بورڈ نے پی ٹی وی کے انتظامی امور میں شفافیت، پیشہ ورانہ معیار، بہتر مواد کی تیاری اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو قومی نشریاتی ادارے کے طور پر مزید فعال، مؤثر اور جدید بنایا جائے گا۔بورڈ میں اصغر ندیم سید، اشتیاق بیگ،یاسر قریشی ،خالد الرحمان اور تسنیم شامل ہیں۔
79
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل