سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے نوجوان صحافی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔۔کورونا مریض کی اطلاع کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اے پی پی کا سرکاری ہیڈآفس فوری طور پر چاردن کے لئے سیل کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اے پی پی میں سختی سے ہدایت تھی کہ ورک ایٹ ہوم پالیسی کے مطابق کام کیا جائے اور دفتر میں کسی کو نہ بلایا جائے لیکن ان احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جاتی رہی۔۔لاک ڈاؤن کے باوجود ہر پیر کو میٹنگ کے نام پر تمام کارکنوں کو بلایاجاتا، وڈیو نیوز سروس کا پی سی آر بھی فعال تھا۔۔کورونا مریض سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں اے پی پی کے تمام شعبوں اور ملازمین کو اٹھائیس اپریل تک کی چھٹی دے دی گئی ہے۔۔اور اے پی پی کی اردو،انگریزی ویب سائیٹ کا کام بھی اس دوران معطل رکھا جائے گا۔۔
Facebook Comments
