608

ایپنک کے سیکرٹری جنرل کو لوٹ لیاگیا

کراچی میں سندہ پولیس کی ترجیحات بدل گئیں شہر میں  اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہوگیا۔۔ایپنک کے جنرل سیکرٹری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔تفصیلات کے مطابق  اپینک کے جنرل  سیکرٹری عبید الرحمان جنگ اخبار سے ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر جارہے تھے شاہراہ فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح اسٹریٹ کریمنلز نے اسلحہ کے زور پر حراساں کیا اور تشدد کیا ان سے نقدی ،موبائل اور دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے اور جاتے ہوۓ موٹرسائیکل کی چابی بھی لے گئے یادرہے کہ سندہ پولیس کی ترجیحات جرائم کے خاتمے کے بجائے اپنی روزی بچانے میں لگی ہیں کیونکہ پولیس کو پتھاروں اور گٹکا مافیا سے تھانوں کو لاکھوں روپیہ کی روزانہ کی بنیاد پر آمدنی ہوتی تھی جس پر عدلیہ نے پابندی عائد کردی ہے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں