tv pr ishtetaal angez taqreer

اپنے وزیراعظم کے خلاف ٹوئٹ ری ٹوئیٹ کردیا۔۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی ہی پارٹی کے صدر اور وزیر اعظم  شہباز شریف کے خلاف کی گئی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کردیا۔صحافی سیف اعوان نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے  لکھا “ڈالر 222 کا ہوگیا،2 دن میں ڈالر 10 روپے مہنگا ہوا،نوازشریف وزیراعظم تھا تو ڈالر 103 روپے کا تھا،عمران خان وزیراعظم تھا تو ڈالر 187 روپے تک گیا،آج شہباز شریف وزیراعظم ہے تو ڈالر 222 تک پہنچ گیا،جس دن کا نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا پاکستان تنزلی کی جانب گامزن ہے۔مریم اورنگزیب کی جانب سے یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کیے جانے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے طنز کرتے ہوئے کہا “مریم نواز اپنے صحافیوں کے ذریعے شہباز شریف کے خلاف ٹوئٹس کروا رہی اور پھر ریٹویٹ بھی۔ اوپر سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اپنے وزیراعظم کے خلاف ٹوئیٹس کو ری ٹوئٹ کررہی ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں