سما نیوزکی انتظامیہ نے کراچی ہیڈآفس میں اپنے ورکرز کو ہدایات کی ہیں کہ جس کی طبیعت بھی خراب ہے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ خود کرائے اور دفتر بھی لازمی آئے۔۔ پپو کے مطابق اپنا ٹیسٹ خود کرانے کا مطلب ، ٹیسٹ کی فیس اپنی جیب سے خود ادا کریں، ادارہ کوئی مدد نہیں کرے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما کے فنانس ہیڈ بھی کورونا کاشکار ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سما انتظامیہ نے پورا فنانس ڈپارٹ ہی بند کردیا ہے اور وہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گھروں پر قرنطنیہ کی ہدایت کی ہے۔۔پپو نے سما کے ورکرز کے حوالے سے یہ انوکھا انکشاف بھی کیا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں سما کے ورکرز کو افطار اور سحری ادارے کی طرف سے نہیں دی جارہی ۔۔ گزشتہ سال ادارے نے اپنے گیارہ سو بیس ورکرز کو افطار اور سحر دی تھی، جو فی کس ایک سو اسی روپے کی پڑی تھی، اس طرح سما کے پچھتر لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے لیکن اس بار ادارے نے یہ پیسے بچالئے۔۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ شاید پیسے بچانے کی وجہ سے ہی کورونا نے سما والوں کو نشانہ بنایا ہے۔۔پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہر ماہ سما کی سیلری مہینہ ختم ہونے سے ایک یا دو روز پہلے آجاتی تھی۔۔ لیکن اب چونکہ فنانس ہیڈ پندرہ دن کے قرطنیہ میں چلے گئے ہیں اور عید بھی پچیس مئی کو آرہی ہے توسما انتظامیہ کو سیلری بانٹنے کے لئے متبادل انتظام کرنا ہوگا ورنہ سما کے ورکرز کی عید خراب ہوجائے گی اور سما کی روایت بھی ٹوٹ جائے گی جو ہمیشہ عید سے قبل اپنے ورکرز کو لازمی سیلری دے دیتا ہے۔۔
اپنا ٹیسٹ خود کراؤ،دفتر بھی لازمی آؤ، سما انتظامیہ۔۔
Facebook Comments
