نامور فنکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے وطن واپس آنے سے انکار کردیا ہے۔ بشریٰ انصاری ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے آغاز میں کینیڈا چلی گئی تھیں۔وہ بعد میں لاک ڈاون کی وجہ سے وہاں پھنس کر رہ گئیں تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستانی اس وبا کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہوتے وہ وطن واپس نہیں آئیں گی۔مختصر ویڈیو پیغام میں بشریٰ کا کہنا ہے کہ یہاں (کینیڈا میں) چاہے جتنی بھی خوبصورتی ہو لیکن اپنے ملک کی یاد ہر وقت آتی ہے، دیار غیر میں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا اور وہ وہاں مجبوری کی حالت میں ہیں تاہم انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں یہ بھی کہا کہ انہیں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مت جاؤ، وہاں کوئی بھی وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہا اور وہ بھی تب تک وطن نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ چونسٹھ سالہ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ صورتحال کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہے اور اس کو مذاق سمجھ رہے ہیں اسی لیے یہ وائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔
بشری انصاری کا وطن واپس آنے سے انکار۔۔
Facebook Comments
