وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں جاز ڈرائیو ان سینما کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ڈرائیو ان سینما منصو بہ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کے نمبر ون فورجی آپریٹر جاز، ایکٹیو میڈیا اور سی ڈی اے کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب کے شرکانے کورونا ایس او پیز پرمکمل عمل پیرا ہوکر آرام دہ ماحول میں مقبول فلموں سے لطف اٹھایا۔اس دوران شرکا کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کھلی جگہ فراہم کی گئی تھی جبکہ ریڈیو فریکواینسی کی مدد سے گاڑیوں کے اندر ہی فلم کی آواز کو انفرادی طورپر کنٹرول کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ پہلے شو کی شاندار کامیابی کے بعد جاز ڈرائیو ان سینما پرہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شام فلمیں پیش کی جائیں گی۔دریں اثناریڈیو پاکستان اور ایکٹو میڈیا نے ڈرائیواِن سینما سیزن 1 کے آغاز کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عنبرین جان اور ریجنل بزنس ہیڈ علی مصطفی نے اسلام آباد میں یادداشت پر دستخط کیے۔معا ہدے کے تحت ریڈیو پاکستان 18 دسمبر سے 10 جنوری 2021 تک جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں ایف ایم سٹیشن 94 کی فریکواینسی شام ساڑھے چار بجے سے رات 1.30 کے درمیان اس مقصد کیلئے فراہم کر یگا۔
