اے آر وائی پر ٹاک شو اعتراض ہے کے اینکرپرسن عادل عباسی کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔۔ اطلاعات کے مطابق عادل عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو اطلاع دی تھی کہ ۔۔گزشتہ رات جب میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر واپس آیا تو پتا چلا کے میرےگھر پر ڈکیتی ہوئی ہے اور دروازے توڈ کر میرے انتہائی قیمتی کاغذات موبائل فونز طلائی زیوارات اور پیسے لے گئے اور یہ حادثہ پیش آیا ہے شہر کے معروف ومصروف ناظم الدین روڈ پر،ُامید ہے پولیس اصل واقعے کی کھوج لگا لے گی۔۔حیرت انگیز طور پر اسلام آباد پولیس اب تک ملزمان کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔۔

Facebook Comments
