اینکرپرسن جمیل فاروقی نے بول جوائن کرلیا۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پیر کے روز معروف اینکرپرسن جمیل فاروقی نے بول نیوز جوائن کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔۔ پپو کے مطابق معاہدے پر دستخط اسلام آباد بیورو میں کئے گئے۔۔معاہدے کے مطابق اینکرپرسن جمیل فاروقی کو پرکشش پیکیج کے ساتھ ساتھ ایک لگژری کار بھی دی جائے گی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جمیل فاروقی آج سے بول نیوز جوائن کریں گے۔۔ اور ناظرین انہیں روزانہ رات آٹھ بجے کے پرائم ٹائم سلاٹ پر دیکھ سکیں گے۔۔۔ جمیل فاروقی اس سے پہلے آپ نیوز میں سب سے زیادہ ریٹنگ والا ٹاک شو کررہے تھے۔۔ جب کہ اس سے پہلے وہ نیونیوز میں اوریا مقبول جان کے ساتھ مشہور پروگرام حرف راز کا بھی حصہ تھے۔۔انہوں نے کراچی میں ڈان نیوز ، آج نیوزمیں کافی وقت گزارا اور کئی مشہور پروگرام کئے جن میں روڈ شوز بھی شامل ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں